بلوچستان کی بدعنوان حکومت کیخلاف اپوزیشن نے ساتھ نہیں دیا : جام کمال

0 93

کوئٹہ : سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا ہے کہ ہم نے جمہوری انداز سے بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جن لوگوں نے قرار داد پر دستخط کیے وہ کیوں غیر حاضر رہے اس کا جواب وہ بہتر طور پر دے سکتے ہیں کامیابی اور ناکامی جمہوری کا حصہ ہیں ہم نے بلوچستان کے عوام کی آواز بن کر اس بدعنوان حکومت کے خلاف صدا بلند کی اپوزیشن نے کیوں ساتھ نہیں دیا عوام ان سے پوچھے جنہوں نے منافقت کی وہ سب کے سامنے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں بلوچستان اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند،سابق صوبائی وزیر ظہور بلیدی ودیگر بھی موجود تھے جام کمال خان نے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام سے رابطہ کیا انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی لیکن عین موقع پر انہوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے قرار داد پر دستخط کیا تھا آج وہ کیوں غیر حاضر رہے عوام ان سے خود پوچھے ہم نے جمہوری انداز سے تحریک عدم اعتماد پیش کیا ہمارے 11اراکین اسمبلی اپنے نشستوں پر کھڑے رہے کامیابی اور ناکامی جمہوری کاحصہ ہیں ہم نے موجودہ بدعنوان حکومت کے خلاف آواز اٹھائی جس میں ہم کامیاب ہوگئے کیونکہ سرعام ملازمتیں فروخت کی جارہی ہے بدعنوانی کا یہ عالم ہے کہ بدامنی امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر ہم نے یہ اقدام اٹھایا تھا ہمیں اس پر کوئی شرمندگی نہیں ہم یہ جدوجہد آگے بھی جاری رکھیں گے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف کارروائی شروع کی ہے ہم اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.