وزیراعلیٰ بلوچستان کی زائد نرخ پر ایل پی جی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو کوئٹہ میں ایل پی جی کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر نے ہدایت کر دی۔
ہفتہ کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کوئٹہ شہر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو ایل پی جی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر نے ہدایت کر دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر ایل پی جی کی دستیابی اور مقرر کردہ نرخ کے مطابق فروخت یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہاکہ شہری قدرتی گیس کی فراہمی کی بندش سے مسائل و مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اس صورتحال اور عوام کی مجبوری سے نا جائز فائدہ اٹھانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں۔