مسجد نبوی ﷺ واقعے پر حریم شاہ کا عمران خان سے مطالبہ

0 321

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے بھی مدینہ منورہ میں گزشتہ روز شہباز  شریف اور وفاقی کابینہ کے ساتھ پیش آئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

بعد ازاں وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺپر حاضری دینے پہنچا جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرے بازی شروع کر دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کچھ افراد مریم اورنگزیب اور شازین بگٹی کو گھیرتے ہوئے ان کے خلاف چور چورکے نعرے لگا تے ہوئے ویڈیوز بھی بنارہے ہیں۔

اس معاملے پر قومی کرکٹرز کے بعد ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حریم شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی نہیں عمران خان کی سپورٹر ہوں، مسجد نبوی ﷺ کا جو تقدس پامال کیا گیا، نعرے لگائے اس پر بہت افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی مثال دینے والوں نے مدینہ کی بے حرمتی کی، عمران خان کو کارکنوں کو روکنا ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.