بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،بشریٰ رند
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) کوئٹہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشری رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام امن کے داعی اور پیار و محبت کے رشتوں کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں بلوچستان حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ اور کھیل وکھلاڑی کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی رہیگی،پارلیمانی سیکٹری اطلاعات کے مطابق تین روزہ گرینڈ ٹور کراچی گوادر موٹر سائیکل و کار ریلی کے شرکا کی گوادر آمد اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچستان مکمل طور پر پر امن ہے،ریلی کے شرکا کے دورے کامقصد سیاحوں کی توجہ گوادر کے خوبصورت مقامات کی طرف مبذول کراناہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ سپورٹس اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے، موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے بلوچستان حکومت کی جانب سے وسائل و مواقع فراہم کئے جا رہے ہے اور صوبائی حکومت گزشتہ سال کی طرح رواں سال کو بھی بلوچستان میں کھیلوں کے حوالے سے تاریخی سال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔