کورونا سے صحتیاب افراد میں پلازما عطیہ کرنے کا رجحان بڑھ گیا

0 168

کورونا سے صحتیاب افراد میں پلازما عطیہ کرنے کا رجحان بڑھ گیا

ملک بھر میں جہاں ایک طرف کورونا وبا کے نئے مریض سامنے آنے اور اموات کا سلسلہ جاری ہے تو وہاں اطمینان کی بات ہے.

کہ کورونا سے صحت مند افراد کی بڑی تعداد دوسروں کی جان بچانے کے لیے میدان میں آگئی ہے۔

مہلک وبا کورونا وائرس سے صحت یاب افراد پلازما عطیہ کرنے کے لیے ڈاکٹروں سے رجوع کر رہے ہیں۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے پلازما تھراپی انچارج پروفیسر ڈاکٹر فرید جواد احمدکہنا ہےکہ کہ کورونا وبا سے متاثرہ مریض جو ابھی وینٹی لیٹر پر نہیں گئے،

پلازما لگا کر ان کی جان بچائی جاسکتی ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ کورونا سے صحت مند افراد کو پلازما دینے پر آمادہ کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے اگر کسی غریب کی مالی مدد بھی کرنا پڑے تو یہ مہنگا سودا نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.