یومِ دفاع کے موقع پر شاہد آفریدی کا پیغام بھی سامنے آگیا

0 370

(امروز نیوز)

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اے میرے دیس کی سرحدوں کی لاج رکھنے والو! تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں پاک فوج کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’سنگلاخ چٹانوں اور سر سبز میدانوں کے پار تکتی نگاہیں، تپتے ریگ زاروں اور یخ بستہ برف زاروں میں پہرہ دیتے قدم، تند ہواﺅں اور شہ زور لہروں کا سینہ چیرتے بدن، ان تھک، پر عزم اور بلند ہمت، اے میرے دیس کی سرحدوں کی لاج رکھنے والو! تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں‘‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.