گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے رزم سلطان کک باکسنگ فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

بلوچستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ، حکومتی سر پرستی ہو تو اپنے صوبے کا نام روشن کرسکتے ہیں ، سلیمان نور خلجی

0 129

گورنر بلوچستان کی جانب سے کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی کرنے کا عزم ،
بلوچستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ، حکومتی سر پرستی ہو تو اپنے صوبے کا نام روشن کرسکتے ہیں ، سلیمان نور خلجی
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر امروز نیوز) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے رزم سلطان کک باکسنگ فیڈریشن کے وفد نے صدر سلیمان نور خلجی کی قیادت میں ملاقات کی ، وفد میں نائب صدر سابق انٹر نیشنل باکسر عبداللہ رند ، سونیا مصطفی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ رضیہ امان نائب صدر دوئم پریس سیکرٹری عار ف رانا ، جوائنٹ پریس سیکرٹری محمد اکرم نیچاری ،

آفس سیکرٹری محمد اسرار کھیتران ،ساجدہ ربانی رابطہ سیکرٹری، لیگل سیکرٹری ذوالفقار ایڈووکیٹ ، اور ارسلان رضا ، جواد نیازی نے ملاقات کی ، ملاقات میں رزم سلطان کک باکسنگ فیڈریشن کے عہدیداروں نے گورنر بلوچستان کو آگاہ کیا کہ مئی کے مہینے مےں ایران میں منعقد ہونیوالے انٹر نیشنل ٹورنامنٹ کیلئے حکومت سر پرستی کرے تو ہمارے نوجوان اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں ، اور کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر حصوں میں بھی ایونٹس کے انعقاد کیلئے سرپرستی نا گزیر ہے

، جس پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ، گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم صوبے کے تمام طبقات کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں تاکہ وہ اپنا اور ملک کا نام روشن کر سکیں ،اس سے قبل بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ رزم سلطان کک باکسنگ فیڈریشن کی بھی ہر ممکن مدد کی جائیگی ۔ ملاقات کے آخر میں وفد کے شرکاءنے گورنر بلوچستان کا شکریہ ادا کیا ، اور تحریری طور پر گورنر بلوچستان کو اپنے مطالبات پیش کردئےے گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.