تعلیم و صحت کے شعبے میں تبدیلیاں لانے کی ہر ممکن اقدامات آٹھائے گے ، اسد بلوچ

0 127

پنجگور(امروز نیوز )پنجگور بی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میر اسداللہ بلوچ نے کہاہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور 50 بستروں پر مشتمل اے ایم ہسپتال سمیت تمام بنیادی مراکز صحت میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ڈاکٹرز اور اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور 50 بستروں پر مشتمل اے ایم ہسپتال کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر شبیر احمد کشانی. اور ایم ایس. اے ایم ہسپتال ڈاکٹر صلاح الدین بلوچ نے ہسپتال کی کارکردگی عوام کو دی جانے والی علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی اور دیگر مسائل سے متعلق بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر مسعود رند. ڈی پی او جمیل احمد باجوئی. ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالغفار بلوچ اسسٹنٹ کمشنر شاہنواز بلوچ. ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی عتیق الرحما ن ایکسئن بی اینڈار چاکر بلوچ. اشرف بلوچ سمیت پارٹی رہنماء اور عمائدین شہر صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے. میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی اور بلاتفریق عوام کی خدمت بی این پی عوامی کا منشور اور میرا ویڑن ہے.جب ادرے مضبوط ہونگے تو ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے .ہسپتال اور تعلیمی ادارے قدر مشترک ادرے ہیں جو ہر انسان کی ضرورت ہیں .انکی ترقی اور بہتری کیلئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو کردار ادا کر ناچاہئے.کیونکہ یہ ہماری روشن مستقبل اور ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے ضامن ہیں. میر اسداللہ بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کیلئے 50 پچاسی لاکھ روپے اور اے ایم ہسپتال کو مشینری فراہم کرنے کے لئے ساڈھے تین 3 کروڈ روپے دینے کا اعلان کیاانہوں نےکہا کہ اس وقت اگر چہ صوبائی حکومت مالی بحران کا شکار ہے لیکن جتنے وسائل دستیاب ہوں گے انہیں بلاتفریق عوام فلاح وبہبود کے لیے خرچ کر یں گے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کسی حد تک پورا کردیا گیا ہے ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی جو سیٹیں خالی ہیں انہیں پر کرنے کے لیے اقدامات کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.