امریکا نے وینزوویلا کے وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کر دیں

0 133

واشنگٹن (امروز نیوز)امریکی حکومت نے وینزویلا کے وزیر خارجہ خورگے اریزا پر پابندیاں عائد کر دیں۔ اریزا سن 2013 میں رحلت پانے والے صدر ہوگو چاویز کے داماد بھی ہیں،ادھروینزویلاکی حکومت نے ملکی پارلیمنٹ کے ایک سرگرم رکن گِلبر کارو کو حراست میں لے لیا ہے۔کارو کو سن 2017 میں بھی حراست میں بھی لیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ وینزویلا کے وزیر خارجہ سفارت کاری کے ساتھ ساتھ صدر نکولاس مادورو حکومت کی بدعنوانیوں پر پردہ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور مادورو کے اندرونی حلقوں کو بدعنوان عناصر کو ہدف بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اریزا سن 2013 میں رحلت پانے والے صدر ہوگو چاویز کے داماد بھی ہیں۔ اسی دوران مادورو حکومت نے ملکی پارلیمنٹ کے ایک سرگرم رکن گِلبر کارو کو حراست میں لے لیا ہے۔ اپوزیشن کے مطابق ملکی خفیہ ادارے نے کارو کو گرفتار کر کے پارلیمانی ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ کارو کو سن 2017 میں بھی حراست میں بھی لیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.