ایشین تھرو بال چمپئن شپ 26 جولائی سے 29 جولائی تک کھیلی جائے گی
اسلام آباد (امروز نیوز)ایشین تھرو بال چمپئن شپ 26 جولائی سے 29 جولائی تک ملائیشیاءمیں کھیلی جائے گی،قومی ٹیم ایشین تھرو بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے مطابق قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے ٹرائلز گذشتہ ہفتے کراچی میں مکمل ہوگئے تھے اور منتخب شدہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ مئی کے آخر میں لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشین تھرو بال چمپئن شپ 26 جولائی سے 29 جولائی تک ملائیشیاءمیں کھیلی جائے گی جس میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 26 جولائی کو ایشین تھروبال سیمینار بھی منعقد ہوگا جس میں تھروبال کے نئے قوانین کے حوالے سے آفیشلز کو آگاہ کیا جائے گا۔