بی آر ایس پی کے زہراہتمام نصیرآباد میں سیمینار کا انعقاد

0 141

نصیرآباد/ امروز نیوز/
بلوچستان رولرسپورٹ پروگرام کے زیراہتمام صحت، صفائی کے حوالے سے اسمبلی ہال نصیرآباد میں سمینار کا انعقادکیا گیاسیمینار کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چھترعلی محمد ہانبھی تھے سمینارمیں بڑی تعدادمیں سیاسی سماجی،مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی منعقدہ سمینار سے اسسٹنٹ کمشنر علی محمد ہانبھی،،ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام سرور پندرانی، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمحمد سلیم کھوسہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی،ایم ایس ڈاکٹرایازحسین جمالی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرحفیظ اللہ کھوسہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی آرگنائزمیرغلام نبی عمرانی،عبدالرؤف لہڑی ڈی اوای بختیاراحمدمری،بی آرایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجرلعل ڈنہ، لسبیلہ یونیورسی کالج کیمپس ڈیرہ مرادجمالی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سلیم رندنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند زندگی کے لیئے صفائی انتہائی اہمیت کا حامل ہے صفائی کے فقدان کے باعث ہمیں انتہائی ماحولیاتی آلودگی کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جب تک انسان میں خود ی نہیں آتی تب تک وہ خود کو اور ماحول کو صاف ستھرا نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے سینکڑوں سال پہلے صفائی کو ایمان کا آدھا حصہ قرار دیا ہے کیونکہ صفائی ہم سب کے لیئے لازم و ملزوم ہے صاف ستھرے ماحول ہماری سلامتی اور بقا کا ضمن ہے اس وقت پوری دنیا کو وبائی امراض نے اپنی لپیٹ مین لے رکھا ہے انسان سمیت دنیا بھر کی تمام مخلوقات کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں ماحولیاتی آلودگی اور زمینی آلودگی زی روح کے لیئے وبال جان بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب پر فرض ہیکہ ہم اپنے ارد گرد صفائی کا خاص خیال رکھیں کھلے میں فضلا کر نے سے اجتناب کریں تاکہ اپنی زندگیاں محفوظ رکھ سکیں کھلے میں فضلا کرنے سے مختلف امراض کے لاحق ہونے کا خدشہ عیاں ہو جاتا ہے پولیو جیسی وبا بھی اسی انسانی فضلے سے پھیلتی ہے انہوں نے کہا کہ گھروں میں بیت الخلا تعمیر کئے جائیں بیت الخلا کا استعمال ہی صحیح معنوں میں ہے اس سے مختلف بیماریوں سے پھیلاؤ کا تدارک ممکن ہو تا ہے آ ج کے سمینار کا مقصد بھی یہی ہیکہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں*

Leave A Reply

Your email address will not be published.