قوم پرستی کے نام پر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا،بابر یوسفزئی

0 223

کو ئٹہ (امروز نیوز)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام کو قوم پرستی کے نام پر بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا بلوچستان میں آباد پشتون اور بلوچ دونوں اقوام محب وطن ہے کسی کو بھی صوبے میں قوم پرستی کا چورن بیچنے نہی دیں گے افغانستان اور بھارت کچھ لوگوں کو پیسے دے کر نام نہاد پشتون رہنما بنا رہے ہیں لیکن بلوچستان کی عوام ایسے لوگوں کو مسترد کرتی ہے اور حکومت پاکستان ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیں گی پشتونیت کا راگ آنے والے کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں یہ بات ہر غیور پاکستانی جانتا ہے پاکستان تحریک انصاف صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گی پاکستان تحریک انصاف صوبے میں مثالی امن و امان قائم کرنے پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے سیکیورٹی اداروں نے سخت حالات میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جس پر انہیں جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ھے ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں صوبے کو کرپشن اور کمیشن کے نام پر بے دردی سے لوٹا گیا نیب اور متعلقہ ادارے ماضی کی کرپشن کا نوٹس لیکر لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس لائے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جماعت کا پہلے دن سے منشور ہے کہ ہم بلوچستان سے غربت کا خاتمہ ، ترقی اور پائیدار امن کے لئے اپنے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں رہنے والے ہر شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہے ان کا کہنا تھا کہ ہماری مرکزی حکومت کو شروعات میں کافی مسائل کا سامنا رہا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے تمام مسائل کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا جس کی وجہ سے آہستہ آہستہ ملکی مسائل میں کمی آرہی ہے اور روز بروز ملکی معیشت اپنے پاو¿ں پر کھڑی ھورہی ہے انشاءاللہ چند دنوں میں پاکستان اپنے پاو¿ں پر کھڑاہوگا اور ملکی معیشت میں بہتری آئیں گی صوبے میں امن و امن کا کریڈٹ سیکیورٹی اداروں کو جاتا ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے ملک و قوم کے خلاف ھونے والی ہر سازش ناکام بنائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.