کوئٹہ کسٹم کی عملے کی کارروائیاں
کو ئٹہ (امروز نیوز) کوئٹہ کسٹمز کے عملے نے فرنٹیئر کور کی معاونت سے بلوچستان کے مختلف علاقوں بلیلی،یارو ، لکپاس ، کولپور، نوتال ، ڈیرہ مراد جمالی ، سوراب اور خضدار کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 کروڑ روپے مالیت کی چالیاں ، ٹائرز، سینکڑوں لیٹر ایرانی ڈیزل، گھٹکا، ادویات ، سگریٹ برآمد کر کے گاڑیاں قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق کلیکٹر کسٹمز پرووینٹو افتخار احمد کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر غیر ملکی سامان اندرون ملک سمگل کرنا چاہتے ہیں جس پر ایڈیشنل کلیکٹر پرووینٹو جمیل بلوچ اور ڈپٹی کلیکٹر پرووینٹو عاصم الرحمن ، ڈپٹی کلیٹر ڈاکٹر عبدالقدوس، عمیر ارشد ، سپریٹنڈنٹس سلیم مندوخیل ، خورشید حسنی ، انسپکٹرز جمیل کاکڑ ، شہزاد احمد اختر ، غلام حسین کھوسہ ، فرید رند ، رحمت اللہ خلجی ، احمد نواز زہری ، شبیر خان ، یوسف نوتیزئی سمیت دیگر عملے پر مشتمل ٹیموں نے بلیلی،یارو ، لکپاس ، کولپور، نوتال ، ڈیرہ مراد جمالی ، سوراب اور خضدار کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے گاڑیوں سے غیر ملکی سامان جس میں پان پراگ ، گٹکا ، چھالیہ ، غیر ملکی ٹائر ، 590 بیگ چالیاں ، 400 مختلف اقسام کے ٹائر 200 ڈرم ایرانی ڈیزل ، ادویات ، غیر ملکی سگریٹ و دیگر غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا کلیکٹر کسٹم پرووینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے کسٹم افیسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی معاونت سے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے ان کارروائیوں میں سامان کی برآمدگی کے ساتھ ساتھ ٹرک اور دیگر گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی ہے انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قبضے میں لئے جانے والے غیر ملکی سامان اور گاڑیوں کی مالیت 4 کروڑ روپے بنتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسٹمز کی یہ کارروائیاں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تواتر کے ساتھ جاری رہےں گی کیونکہ سمگلنگ میں ملوث عناصر ملک کی معیشت کو کمزور کر کے اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم ہر صورت ناکام بنائیں گے کسٹمز کا عملہ بھر پور طریقے سے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بلوچستان کے طول وعرض میں اقدامات کررہا ہے تاکہ ملک کی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکے۔