ملکی تر قی کے لیے حقوق اور فرائض میں توازن انتہائی ناگزیرہے،اسد قیصر

0 171

اسلام آباد (امروز نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی تر قی کے لیے حقوق اور فرائض میں توازن انتہائی ناگزیرہے،مزدورں کی فلاح و بہبود اور خدمات کے معاوضے کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا ہم پر لازم ہے ، موجودہ جمہوری حکومت مزدوروں کی تر قی اور خوشحالی کے لیے مزدور دوست پالیسیاں وضع کررہی ہے۔ یوم مئی کے موقع پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ یوم مئی ہمیں محنت کش طبقے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو ملکی تعمیر و تر قی میں اہم ستون کی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ظلم و ستم،استحصال اور ناانصافی کے خلاف شکاگو میں جان بحق ہونے والوں کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے ہم مزدور طبقے کی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستانی مزدور کمیونٹی کے کردار، صلاحیتوں، کام سے لگاو¿، ملک کی خوشحالی اور تر قی پسند قوم کے عزم کی علامت ہے ۔سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی تر قی اور خوشحالی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے لہذا ہم پر لازم ہے کہ ان کی فلاح و بہبود اور ان کی خدمات کے معاوضے کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مہذب معاشروں نے اپنے محنت کش طبقے کے حقوق اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت مزدوروں کی تر قی اور خوشحالی کے لیے مزدور دوست پالیسیاں وضع کررہی ہے۔سپیکر نے کہا کہ ملکی تر قی کے لیے حقوق اور فرائض میں توازن انتہائی ناگزیرہے۔انہوں نے مزدور برادری کو یہ پیغام دیا کہ وہ ملک کی تر قی اور خوشحالی کے لیے محنت جانفشانی سے اپنا کردار ادا کر تے رہیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے یوم مئی کے موقع پر اپنے پیغام میں دنیا بھر کی افرادی قوت کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی تر قی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ جمہوری حکومت مزدور برادری اور ان کے خاندانوں کے فلاح وبہبود کےلئے تر جیہی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے مزدور طبقے کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بہتر معیار زندگی کی فراہمی کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.