پی سی بی نے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دےدی

0 149

لاہور (امروز نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔پی سی بی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز کے مختصر دورانیئے کے 3 میچز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے۔ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔پی سی بی نے متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز کے مختصر دورانیے کے 2 سے 3 میچز پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔سیریز میں شامل ٹیسٹ میچز متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلے جائیں گے، پی سی بی کو آئندہ 12 ماہ میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کی امید ہے۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی دعوت سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے 2007ءسے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے تاہم جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے 2017ءمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.