سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں کروڑوں روپے کی بد عنوانی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

0 201

کوئٹہ(امروز نیوز) سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں کروڑوں روپے کی بد عنوانی کا ایک اور کیس سامنے آگیا بلوچستان کے سب سے بڑی سرکاری ہسپتال میں ایم ایس ڈی نے اسٹریلائزرز کا ٹھیکہ نیب زدہ کمپنی کو دے دیا،تفصےلات کے مطابق سال 2016 میں اسٹریلائزرز کی فراہمی و تنصیب کا ٹھیکہ ہیلتھ ٹیک نامی کمپنی کو دیا گیا جس نے اسٹریلائزرز کا کام ادھورا چھوڑ دیاجس کہ وجہ سے اسٹریلائزرز کے ساتھ ضروری ساز و سامان کی عدم فراہمی کے باعث کروڑوں روپے کی مشینری گلنے سڑنے لگ گئی ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے نوٹس لےتے ہوئے ہیلتھ ٹیک نامی کمپنی کو 10 جون تک اسٹریلائزرز فعال کرنے کی تنبیہ کردی اس حوالے سے ایم سول ہسپتال نے بتایا کہ متعلقہ کمپنی کو جاری کردہ تنبیہ کی مقررہ تاریخ کے بعد ایف آئی آر درج کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2016 اور اس کے بعد کی ہسپتال انتظامیہ نے عدم دلچسپی اور غفلت کا مظاہرہ کیا ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے عوامی صحت کے لئے مختص کروڑوں روپے کے ضیاع پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی گئی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرینگے ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کا کہنا تھا کہ اسٹریلائزرز کی فراہمی کے لئے ٹھیکہ لینی والی کمپنی کے خلاف نیب بلوچستان میں ناقص کارڈک انسٹنٹ کی فراہمی کا کیس بھی چل رہا ہے صورتحال سے متعلق حکام بالا کو آگاہی دے دی گئی ہے عوامی صحت کے لئے مختص کروڑوں روپے کے سرکاری وسائل ہضم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اشد ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.