نجی اسکول کھولے گئے تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی،وزیر تعلیم سردار یار محمد رند  

0 236

(امروز نیوز)
 
کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے اگر سکول کھولے تو ان کیخلاف سخت کارروائی کریں گے ہمیں بچوں اور اساتذہ کی صحت جان سے زیادہ عزیز ہے 15 جولائی کو تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن نے اگر سکولز کھلنے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کرینگے تعلیم کے ساتھ ہمیں طلبا اور طالبات سمیت اساتذ ہ کی صحت بھی عزیز ہے تعلیمی ادارے کب کھلے گئیں 15جولائی تک فیصلہ کرلیں گے چاروں صوبوں نے تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں جب کورونا کی صورتحال گھمبیر ہوئی تو روز اول سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو بھی فوری طور پر بند کردیا ہمیں اس بات کا اندازہ کہ بچوں کا تعلیمی سال کا ضیاع ہو ا مگر محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے آن لائن داخلے سمیت دیگر معاملات پر اقدامات اٹھا رہے ہیں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سمیت دیگر اداروں س ے بھی مشاورت کی جائے گی کیونکہ تعلیمی اداروں کو کھولنے سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے جب بھی تعلیمی اداروں کو کھولا جائے گا تو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام تر احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کے تحت ہی بچوں کو تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ کورونا وائرس کے موجودہ خطرات تاحال مکمل طورپر ختم نہیں ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.