3 روزہ جنگ نے بھارتی قیادت کا غرور ملیا میٹ کردیا: احسن اقبال

0 125

لاہور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے بھی جہاز گرنے کا اعتراف کرلیا ہے، تین روزہ جنگ نے بھارتی قیادت کا غرور ملیا میٹ کردیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن لاہور میں تھسیز ڈسپلے کا افتتاح کرنے کے بعد احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد مضبوط اورتواناپاکستان کا تاثر ابھرا ہے، معاشی محاذ پربھی آپریشن بنیان مرصوص جیسی کامیابی حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری رکنے سے بھی معیشت بہتر ہوگی، ٹیکس چوری روکنے کے لئے ڈیجٹلائزیشن پراسس شروع کیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب ضروری ہے کہ ہم اپنی فوج کو وسائل مہیا کریں،گزشتہ دور میں ہم کشکول لے کر گھومتے تھے،پاکستان اب قابل عزت مقام پرکھڑا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو ڈیجیٹل سکلز سے لیس کرنا ہے، اسے مرغی اور انڈے بیچنا نہیں سکھائیں گے، ترقیاتی منصوبوں کے لئے ٹیکس وصولی میں اضافہ ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.