سپریم کورٹ: منحرف اراکین کی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

0 116

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 5 جولائی کو پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیا تھا، جس کے خلاف منحرف اراکین نےسپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.