لاہور؛ سکول میں استاد دوران لیکچر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،دلخراش ویڈیو وائرل

0 127

لاہور لاہورکے نجی سکول میں استاد دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے،مرحوم استاد کی دوران لیکچر ویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اساتذہ کی ٹریننگ کےدوران نیازاحمد لیکچر دےرہے تھے،دوران لیکچر نیاز احمد کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور زمین پرگرگئے,چارسیکنڈز کے اندراستاد کی موت ہوگئی،نیازاحمد کو فوری قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ہسپتال نےموت کی تصدیق کردی۔

مرحوم استاد کی دوران لیکچرویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان استاد کی ناگہانی موت پرافسوس کا اظہارکیا۔مرحوم استاد کی عمر 36 برس تھی جب کہ نیاز احمد مڈل جماعت کے طلبا کو اردو پڑھاتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.