نیشنل پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جدوجہد کررہی ہے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
حقیقی جمہوریت کی بحالی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے بغیر ملک کو بحران سے نہیں نکالا جاسکتا ہے ،سابق وزیراعلی بلوچستان
پنجگور (امروز ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جدوجہد کررہی ہے حقیقی جمہوریت کی بحالی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے بغیر ملک کو بحران سے نہیں نکالا جاسکتا ہے نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی جماعت جس نے ہمیشہ سیاسی کارکنوں کیلئے سایہ کا کردار ادا کیا ہے بام کے ساتھی نیشنل پارٹی کے بانی رہنماو¿ں اور قوم پرست سیاست کے سرخیل ہیں انکی دوبارہ نیشنل پارٹی میں شمولیت سے بلوچستان کی حقیقی سیاسی جدوجہد کو تقویت ملے گی ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پنجگور میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچ عوامی مومنٹ کے مرکزی رہنما شہباز طارق ایڈوکیٹ ضلع پنجگور کے ڈپٹی ارگنائزر میر عباس بلوچ منظور احمد بلوچ عبدالشکور بلوچ عبدالقیر بلوچ صادق بلوچ ٹھکیدار علی بلوچ ڈاکٹر سعید بلوچ خلیل بلوچ نے اپنے ہم خیال ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا جلسے میں نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن بلوچ نثاراحمد بزنجو نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی محمد اسلام بلوچ ڈاکٹر مبارک علی بلوچ پروفیسر غنی طارق بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ فرہاد شعیب بلوچ شیر علی وزیر بلوچ افتخار کریم بلوچ حاجی محمد ایوب دھواری دیگر مرکزی صوبائی و ضلعی عہدیدار موجود تھے نیشن پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی حقیقی جمہوریت اور پارلمینٹ کی بالادستی کیلئے تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑی ہے ملک میں حقیقی جمہوریت کی قیام اور پارلیمنٹ کی بالدستی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی ورکروں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ سیاسی جدوجہد اور عوام خوشحالی کیلئے جدوجہد کی ہے بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی قیادت اور کارکنوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کو تقیت حاصل رہے گی بام کے دوست نیشنل پارٹی کے بانی رہنماو¿ اور حقیقی قوم پرست سیاست کے سرخیل کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے نیشنل پارٹی میں واپس اکر نیشنل پارٹی کے قوت میں اضافہ کردیا ہے جس کی بلوچستان کی سیاست میں مثبت تبدیلی ائی گی انہوں نے کہا کہ ٹپہ مافیا کے زریعے ملک میں تبدیلی کی دعوی غلط ثابت ہوگئے ہیں ٹپہ مافیا کے زرئعے عوام کو نیشنل پارٹی سے دور نہیں کیا جاسکتا ہے اگر ٹپہ مافیا کا خاتمہ اور ملک میں حقیقی جمہوریت بحال ہو تو بلوچستان اسمبلی کو نیشنل پارٹی کے کارکنوں سے بھر دینگے ہمارے لئے اقتدار کوئی معنی نہیں رکھتی ہے عوام کے درمیان پاکر زیادہ خوشی محسوس ہوتا ہے نیشنل پارٹی نے سیاسی جدوجہد کے زرئعے بلوچستان کے قومی مفادات اور سائل اور وساحل کو تحفظ فراہم کیا ہے بلوچستان کی ایک اینچ زمین اور پتھر کا سودا نہ کرینگے نہ کسی کو بلوچستان کی سودا کی اجازت دینگے نیشنل پارٹی بلوچستان کی بقائ اور سلامتی کے ضامن اور محافظ ہے کوئی طاقت عوام کو نیشنل پارٹی سے دور نہیں کرسکتا ہے نیشنل پارٹی میں سیاسی ورکروں دانشوروں کی شمولیت نیک شگون ہے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ واجہ ابولحسن بلوچ حاجی محمد اسلام بلوچ نثارا حمد بزنجو مبارک بلوچ شہباز طارق ایڈوکیٹ پھلین بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ صدیق بلوچ تاج بلوچ نے بھی خطاب کیا۔
بلو چستان حکومت اس وقت 17سے بھی کم ارکان کے سا تھ کھڑی ہے ،ثناءبلو چ
حکومت کے اخلا قی طورپر قائم رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے اس کو از خود مستعفی ہو جا نا چاہیے ،رکن صوبائی اسمبلی
کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان نیشنل پارٹی کے رہنماءرکن صوبائی اسمبلی ثناءبلو چ نے کہا ہے کہ 17ارکان پر قائم حکومت کو از خود مستعفی ہو جا نا چاہیے اور صوبے میں ایک مستحکم اور قابل قبول حکومت کا قیام عمل میں لا یا جانا چاہیے بلو چستان نیشنل پارٹی روز اول سے عوام کی نمائند گی کر رہی ہے اور کر تی رہے گی ۔ یہ بات انہوںنے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوںنے کہاکہ بلو چستان حکومت اس وقت 17سے بھی کم ارکان کے سا تھ کھڑی ہے لہٰذا اس حکومت کے اخلا قی طورپر قائم رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے اس لئے اس حکومت کو از خود مستعفی ہو جا نا چاہیے اور ایک اسی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کر نی چاہیے جو صوبے کی عوام کو قابل قبول ہو اور جس پر اعتماد ہو انہوںنے کہاکہ بلو چستان عدم استحکام اور جہمود کا شکار نہیں ہو سکتا لہٰذاحکومت عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے از خود مستعفی ہو جائے انہوںنے کہاکہ بلو چستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل اجا گر کئے ہیں اور بلو چستان کی عوام کی نمائند گی کا بھر پور حق ادا کیا ہے اور ہم مستقبل میں بھی یہ حق ادا کر تے رہےںگے انہوںنے کہاکہ ہم اپنی سیا سی اور جمہوری ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں بی این پی روز اول سے اپنے موقف پر قائم ودائم ہے اور آئند ہ بھی اپنے موقف پر اسی طرح قائم ودائم رہتے ہوئے بلو چستان کے عوام کے مسائل کو اجا گر کر نے اور صوبے کی بہتری کے لئے اپنا کلیدی کر دار ادا کر تی رہے گی۔