بلوچستانیوں کو متحد و منظم رکھ کر آنے والے چیلنجز کو ناکام بناسکتے ہیں، غلام نبی مری
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام تنظیم سازی مہم کے سلسلے میں کلی باریزئی کیچی بیگ،کلی اللہ آباد ہدہ ،شیخ محمدروڈ ہدہ ،بٹی گلی سبزل روڈ، کلی رجب اسمنگلی روڈ ،کلی کاسیان بلیلی، کلی صمدخان ہنہ اوڑک،مینگل آبادسبی روڈ،ہزارہ ٹائون میں کاظم علی ہزارہ یونٹ، ارباب کرم خان روڈ، سردار چاکر خان رند سبزل روڈ،کلی چلتن بروری روڈمیں نئے یونٹوں کے قیام کے سلسلے میں افتتاحی کارنرمیٹنگز، اجتماعات ،یونٹ باڈیز کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے
ان پروگراموں کی صدارت پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری نے کی جبکہ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ تھے ۔پروگرامز سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری ،مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی ڈپٹی آرگنائز ر میر جمال لانگو، ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ملک محی الدین لہڑی ،محمد لقمان کاکڑ، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ،ماما نصیر مینگل ،اسماعیل کرد، نسیم جاوید ہزارہ ،ستار شکاری ،مرکزی کونسلر رضا جان شاہی زئی ،محمدیوسف رند، کامریڈ خدائے رحیم بلوچ، حاجی محمداسحاق لہڑی ،میرعبدالفتح کیازئی ،مامام عبدالودود مینگل ،ثناء اللہ کیازئی ،جمعہ خان نیچاری ،محمد ذکریا لہڑی ،اصغر خان بنگلزئی ،ملک شارین لہڑی ،کامریڈ مرتضیٰ بلوچ ،راشد علی بلوچ، ناصر علی ہزارہ ،نذیراحمدمحمدشہی ،محمدعلی ہزارہ ،دوست محمد جتک اور عبدالرسول مینگل نے پارٹی کے نومنتخب یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران کومبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیاکہ پارٹی کارکنان نے جس انداز میں جمہوری اور سیاسی ڈسپلن کے تحت اپنے یونٹوں کے نومنتخب عہدیداروں کا صاف وشفاف انداز میں الیکشن کے ذریعے چنائو کیاگیا یہ اعزاز صرف اور صرف بی این پی کو حاصل ہے
کہ وہ اپنے بنیادی یونٹوں سے لیکر مرکزی سطح تک سیاسی اور جمہوری انداز میں پارٹی کے تنظیمی اداروں کے الیکشن کے دوران کارکنوں کی رائے اور تائید وحمایت کو اولیت دیتی ہے کیونکہ کسی بھی پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور تنظیم کو ایک فعال ومنظم کی موجودگی کے بغیر ہم کسی بھی صورت اپنے قومی تشخص ،تہذیب وتمدن ،بقاء ،شناخت وجود کورکھنے ،جغرافیہ ،بے پناہ وسائل اور جیوپولیٹیکل اہمیت کے حوالے سے ڈیپ سی پورٹ کی دفاع اور حفاظت نہیں کرسکتے اور نہ ہی اپنا حقیقی حق حکمرانی اور واک واختیار حاصل کرسکتے ہیں
،ایک منظم قومی جماعت اور قومی ریاست کی تشکیل کیلئے سب سے پہلے اولین شرط سیاسی ،علمی عملی فکری ونظریاتی سوچ سے لیس کارکنوں اور کیڈرز کی موجودگی ہیں آج دنیا کی جونظریں ہماری سرزمین پر لگی ہیں وہ ہمارے تنظیم ،سیاسی کارکنوں کی تربیت ،گرفت اور نظر ،علم ،عبور ،دور اندیشی کو تجزیہ کرکے اپنے توسیع پسندانہ پالیسیوں کو مرتب کرتے ہیں استحصالی قوتوں کو یہ بخوبی معلوم ہیں کہ قدرتی دولت اور جیو پولیٹیکل اہمیت کی حامل سرزمین اور افراد علمی اور تنظیمی طورپر منظم اور ہرقسم کے حالات اور واقعات وچیلنجز سے باخبر اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
تو ان کے توسیع پسندانہ پالیسیاں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے بی این پی سرداراخترجان مینگل کی قیادت میں اس وقت بلوچستان کے تمام سیاسی کارکنوں ،اقوام کے وہ قیادت اور پلیٹ فارم ہے جس نے صحیح انداز میں وقت اور حالات کاادراک کرتے ہوئے بلوچستانیوں کو متحد ومنظم رکھ کر آنے والے چیلنجز کو ناکام بناسکتے ہیں ،انہوں نے پارٹی کے کارکنوں پر زوردیتے ہوئے کہاکہ وہ سب سے پہلے اپنے اجتماعی ،قومی مفادات کے تحفظ اور تنظیمی ضروریات کو ایمانداری کے ساتھ اپنے فرض منصبی کوپورا کرتے ہوئے آج یہاں کے لوگوں کی جو توقعات اور امیدیں وابستہ ہیں انہیں مایوس نہ کریں ۔