تحریک انصاف آزاد کشمیرنے ٹاس کرکے انتخابی ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کردئیے

1 266

مظفرآباد: پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے بلدیاتی امیدواروں کو ٹاس کرکے ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کردئیے، جنرل سیکریٹری کی سکہ اچھالنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

 آزاد کشمیر میں 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہونا ہے جس کےلیے مختلف پارٹیوں کی جانب سے امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میرٹ کے بجائے ٹاس کرکے ٹکٹ تقسیم کررہی ہے، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزادکشمیر راجہ منصور کی ٹاس کر کے پارٹی ٹکٹ دینے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

جنرل سیکریٹری تحریک انصاف آزاد کشمیر راجہ منصور کا کہنا ہے کہ جو ٹاس جیتے گا ٹکٹ اسے ہی ملے گا۔

1 Comment
  1. […] کوٹ: آزاد کشمیر میں پونچھ ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.