نیلم منیر نے سخاوت ناز کو بہترین ڈانسر قرار دیدیا
لاہور(امروزنیوز) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے نامورکامیڈین سخاوت ناز کو بہترین ڈانسرقراردیدیا۔ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ سخاوت ناز میں اداکاری کے جوہر ہونے کے ساتھ ان میں ایک بہترین ڈانسر بھی چھپا ہوا ہے ۔میں ایک شو میں ان کے رقص کر چکی ہوں اوراحساس ہوا کہ سخاوت ناز نہ صرف با صلاحیت اداکار ہیں بلکہ ایک بہترین ڈانسر بھی ہیںاور میں ان سے بڑی متاثر ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ یہ کم لوگوںکے علم میںہے کہ سخاوت ناز نے ڈانس کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں بلکہ انہونے اداکاروںکودیکھ کرہی ڈانس سیکھا ہے اورمجھے اس طرح کے تخلیقی لوگ بڑے پسند ہیں جو دوسروں چیز کو اچھے انداز میں اپنا لیتے ہیں۔