کوئٹہ دھماکہ، کرائم برانچ کے ڈی ایس پی اجمل سمیت تین افراد جاں بحق
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر امروز نیوز) کوئٹہ میں دھماکے سے کرائم برانچ کے ڈی ایس پی اجمل سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور 19 افراد زخمی ہو گئے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکہ ہوا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور دیگر ادارو ں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں
، ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے، فاطمہ جناح روڈ اور اطراف کے راستوں کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے، دھماکے کے بعدقریب دکانوں میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پرقابو پانے میں مصروف ہے۔کوئٹہ میں دھماکے سے کرائم برانچ کے ڈی ایس پی اجمل سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں
اور 19 افراد زخمی ہو گئے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکہ ہوا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور دیگر ادارو ں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں،
ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے، فاطمہ جناح روڈ اور اطراف کے راستوں کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے، دھماکے کے بعدقریب دکانوں میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پرقابو پانے میں مصروف ہے۔