تربت. ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال تربت میں کرونا وائرس سے تحفظ کے لیئے ڈس انفیکشن واک تھرو گیٹ نصب

0 201

کوئٹہ (امروز نیوز)
تربت. ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال تربت میں کرونا وائرس سے تحفظ کے لیئے ڈس انفیکشن واک تھرو گیٹ نصب، ایم پی اے لالہ رشید دشتی،کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنرکیچ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے افتتاح کیا، کرونا وائرس سے مریضوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیئے ضلعی انتظامیہ کیچ نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے او پی ڈ ی کے سامنے ڈس انفیکشن واک تھرو گیٹ نصب کردیا جس کا افتتاح بدھ کو رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید دشتی نے کیا اس موقع پرکمشنر مکران طارق قمر، ڈپٹی کمشنر کیچ میجر(ر) محمد الیاس کبزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ سراج کریم، اے سی تربت خرم خالد، میونسپل کارپوریشن ترب ت کے چیف افیسر عبید بلوچ، ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر رحیم بلیدی، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر امداد علی، سنیئرچائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر آصف بلوچ، رسالدار میجر لیویز فورس سماعیل خالق دشتی، پی پی ایچ آئی کیچ کے ڈی ایس ایم حاجی خان بلوچ ، سابق چیف افیسر شعیب ناصر اور پیر امیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے چیئرمین خدا بخش حسرت موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.