صحافیوں کو حفاظتی کٹ فراہم کی جائیں گی ڈاکٹرفردوس عاشق

0 234

کوئٹہ (امروز نیوز)
وفاقی حکومت وزارت اطلاعات اور صوبائی وزارتیں لسٹیں تیار کررہی ہیں
محکمہ اطلاعات کے ذریعے صحافیوں کو کرونا حفاظتی کٹ فراہم کی جائے گی
ابتدائی طور پر الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد کو یہ کٹ فراہم کی جائے گی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
حالیہ صورتحال میں بیروزگار ہونے والے میڈیا ورکرز کو ریلیف پیکیج میں شامل کیا جائے گا

اخبار فروش طبقہ کے مسائل انتہائی افسوسناک ہیں ان کو بھی ریلیف پیکیج میں شامل کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
صوبے میڈیا کے بقایا جات فوری طور پر ادا کریں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کی ہدایت
وفاقی حکومت نے محکمہ اطلاعات کے زریعے خصوصی سیفٹی کٹ صحافیوں کو فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے
خیبر پختونخوا حکومت بھی محکمہ اطلاعات کے زریعے صوبہ بھر میں صحافیوں کو یہ کٹ فراہم کرے گی۔ اجمل خان وزیر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا میں اخبار فروش طبقہ کو بھی وزیر اعظم ریلیف پیکج میں شامل کرینگے ۔
صوبائی حکومت میڈیا ورکرز۔ ہاکرز دونوں کو ریلیف راشن پیکج میں شامل کرنے کی حکمت عملی طے کررہی ہے۔
ہم ضم شدہ اضلاع کے صحافیوں کو بھی ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.