قومی اسمبلی اجلاس میں بھارت کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ

0 109

اسلام آباد قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل نے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آج نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں موجودہ کشیدگی پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لائی جائے گی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی مذمت کی جائے گی، اجلاس طلبی کی سمری پہلے ہی صدر مملکت کو بھجوائی جا چکی۔ سمری پر ابھی صدر آصف زرداری نے دستخط نہیں کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.