سوڈان میں سول حکومت کے قیام کے لیے فریقین فوری مذاکرات کریں،اقوام متحدہ
نیویارک(امروز نیوز)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے سوڈان کے فوجی حکمرانوں اور احتجاجی گروپوں پر زور دیا ہے کہ وہ سول حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات کی میز پر لوٹ جائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انتونیو گوٹیریس نے ایک بیان میں کہا کہ فریقین کو سویلین کے زیر قیادت عبوری حکومت کو جلد سے جلد اقتدار کی منتقلی کے لیے مذاکرات کو پایہ تکمیل کو پہنچانا چاہیے۔ انھوں نے سوڈان میں سوڈانی عوام کی جمہوری امنگوں کے مطابق ایک عبوری حکومت کے قیا م پر زور دیا ہے۔سیکریٹر ی جنرل گوٹیریس نے طرفین سے ہر ممکن ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا اور اظہار رائے اور اجتماع کے حق سمیت تمام انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔ان کے اس بیان سے قبل سوڈانی حکام نے جمعرات کو خرطوم میں قطر کے ملکیتی الجزیرہ ٹیلی ویڑن چینل کے دفتر کو بند کردیا تھا اور اس کے صحافیوں پر ملک میں رپورٹنگ پر عاید کردی تھی۔