پیپلز پارٹی محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبہ پر قائم ہے، نیر بخاری

0 143

اسلام آباد (امروز نیوز)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ممبران پارلیمنٹ محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبہ پر قائم ہے۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے دونوں معزز ممبران کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے سپیکر کو خط بھی لکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی معزز ممبران کا پروڈکشن آرڈر جاری کریں ۔انہوںنے کہاکہ پی پی پی آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ اصل حقائق کی تہہ تک پہنچنے کے لئے پارلیمنٹ سب سے معتبر فورم ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ معزز ممبران کو پارلیمنٹ میں پوری وضاحت اور صفائی کا موقع ملنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان نے جرم ثابت ہونے پر سزا کے لئے قانونی عمل مکمل کیا۔ نیر بخاری نے کہاکہ آئین آاور قانون کی خلاف وزری ہوئی ہے تو سزا ضرور ملنی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہقومی سلامتی پر سمجھوتہ نا ممکن ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی ایم ممبران کے صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کا بل حکومتی حمایت سے قومی اسمبلی سے پاس ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.