منیب بٹ کا ’’قربانی کا اونٹ‘‘ بھاگ گیا، مداحوں سے خاص اپیل

0 99

لاہور اداکار منیب بٹ کا قربانی کا اونٹ فرار ہوگیا، جس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اونٹ کے بھاگنے پر منیب بٹ نے مداحوں سے خاص اپیل بھی کی ہے۔

عیدالاضحیٰ قریب ہے اور گلی محلوں میں قربانی کے جانوروں کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔ ہر طرف رنگ برنگے جانور، بچوں کی خوشیاں اور سیلفیوں کا شور مچا ہوا ہے۔ لیکن اسی خوشیوں بھرے ماحول میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کو گرما دیا۔

کہانی کچھ یوں ہے کہ منیب بٹ نے قربانی کے لیے ایک خوبصورت اونٹ خریدا، جسے خاص انداز میں سجایا گیا تھا۔ لیکن یہ اونٹ زیادہ دیر تک قابو میں نہ رہ سکا۔ محلے کے بچے شوق میں اتنے آگے نکل گئے کہ جانور پر پتھر پھینکنے لگے، جس پر وہ ڈر کے مارے رسی تڑوا کر بھاگ کھڑا ہوا۔

یہ واقعہ صرف محلے کی حد تک محدود نہ رہا۔ جلد ہی اونٹ کی فرار ہوتے ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی، جس میں دکھایا گیا کہ اونٹ سجی سنوری حالت میں خراماں خراماں گلیوں میں چل رہا ہے جبکہ آس پاس کے بچے اور نوجوان اس سے گھبرا کر راستہ چھوڑ رہے ہیں۔

اداکارہ منال خان نے بھی یہ ویڈیو اپنی اسٹوری پر شیئر کی اور منیب بٹ و ایمن خان کو ٹیگ کرتے ہوئے مذاق میں لکھا، ’’آپ کا اونٹ وائرل ہوگیا ہے!‘‘

بلوچستان سے آیا 350 کلو وزنی بکرا لاہور میں سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، صرف ساڑھے 4 لاکھ روپے میں آپ اس کے مالک بن سکتے ہیں

منیب بٹ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، ’’ہاں، یہ واقعہ کل پیش آیا تھا۔ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو پتہ چلا کہ کچھ بچے اونٹ پر چھوٹے چھوٹے پتھر مار رہے تھے، جس سے وہ گھبرا کر بھاگ گیا۔‘‘

اس کے ساتھ ہی منیب بٹ نے والدین سے اہم اپیل بھی کی: ’’براہِ کرم اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ قربانی کے جانوروں سے حسن سلوک کریں۔ وہ بیچارے پہلے ہی اجنبی ماحول میں ہوتے ہیں، ان کے ساتھ ظلم نہ کریں۔‘‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.