ایران میں6.1 شدت کازلزلہ، 5 افراد ہلاک

0 71

 ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے پانچ افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر6.1 تھی۔ زلزلے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے اورسڑکیں ٹوٹ گئیں۔ علاقے میں 6.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔

ایرانی ایمرجنسی محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اورزلزلے سے متاثرین کے لئے امدادی خیمے نصب کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب  دبئی اورشارجہ سمیت متحدہ عرب امارت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.