ڈیرہ اسماعیل خان:سیلاب متاثرین کا سامان لوٹنے والے ملزمان گرفتار

0 259

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین کا سامان لوٹنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے بتایا کہ گزشتہ روز سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے جانے والی گاڑی کو سڑک پر لوٹنے والے واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کے نوٹس پر ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان خان نے کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی سامان کو چند لوگ لوٹ رہے ہیں۔ ان افراد کی شناخت حضرت اللہ وزیر، لائق زمان وزیر، نیب خان وزیر اور شبا نور وزیر کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی ایس پی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کی گھناؤنی حرکت کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، باقی ملوث لوگوں کو بھی گرفتار کرکے جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.