چین میں آئی فون فیکٹری کے اطراف کورونا لاک ڈاؤن
چین نے آئی فون فیکٹری کے اطراف کے علاقے پر کورونا لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔
چینی حکام نے بدھ کے روز دنیا کی سب سے بڑی آئی فون فیکٹری کے اطراف کے علاقے میں لاک ڈاؤن کر دیا جب کہ فیکٹری کے ملازمین وائرس کے پھیلاؤ کے خوف اور لاک ڈاؤن پابندیوں سے بچنے کے لیے فیکٹری سے بھی بھاگ نکلے۔
چین کے زینگ زو ایئرپورٹ اکانومی زون کے عہدیداروں نے اپنے بیان میں کہا بدھ کو کہا کہ کوویڈ سے بچاؤ کے رضاکاروں اور انتہائی ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے والوں کے علاوہ تمام لوگ کوویڈ ٹیسٹ اور ہنگامی طبی علاج کے علاوہ اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔
ژینگزو شہر کی انتظامیہ نے ”اہم کاروباری اداروں“ کے علاوہ تمام دفتری، کاروباری و تجارتی سرگرمیاں گھر سے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
چین دنیا کی وہ آخری بڑی معیشت ہے جو انتہائی سخت حکمت عملی کے تحت لاک ڈاؤن، بڑے پیمانے پر جانچ اور طویل قرنطینہ کے ذریعے وبا کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔