نااہل حکمرانوں کے خلاف جدوجہد آخری مراحل میں ہے ، مولانا واسع

0 146

کوئٹہ (امروز نیوز)جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کے خلاف جدوجہد آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے کوئٹہ کے جلسہ میں قائدین کا ملکی صورتحال پر اہم خطاب ہوگا یہ بات انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے جلسہ عام میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اپنی بھر پور شرکت سے جمہوری اور عوامی آواز کو تقویت دیں گے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ اسلام آباد سے شروع ہونے والی تحریک مکمل پرامن انداز میں جاری وساری ہے جو نیازی حکومت کے خاتمے پر منتج ہوگی آج نااہل شخص کی اناڑی پن کی وجہ قومی اور باوقار اداروں پر انگیلیاں اٹھنی لگیں اور ہر شعبہ متنازعہ بنادیا صوبائی امیر نے جمعیت علماء اسلام کے متعلقہ اضلاع کو جلسہ میں بھر پور انداز میں شرکت کی تاکید کی ہے کہ 2 دسمبر کو ہونے والے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام خان عبدالصمد خان اچکزئی شہید کی برسی کی مناسبت سے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کویقینی بناکر ملک آئین اور جمہوریت پسندی کا ثبوت دیں انہوں نے کہا کہ ہماری مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں بہت جلد قوم ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کی جانب گامزن ہوگی اور قوم کی جانب سے آزادی مارچ اسلام آباد میں دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ آج کو ہونے والے جلسہ میں قائد جمعیت اور کارکنان جمعیت کی عظیم الشان شرکت سے متحدہ اپوزیشن کے قومی بیانیہ کو تقویت ملے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.