گرفتار اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی

1 145

کوئٹہ پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے بھی گرفتار کر لیا۔ذرائع نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے صوبے میں مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔ایف آئی اے نے 4 روزہ ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی گزشتہ روز عدالت میں اعظم سواتی کا جوڈیشل ریمانڈ دینے کی درخواست دائر کی تھی۔اعظم سواتی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ہفتہ 3 دسمبر کو مکمل ہونا تھا۔ایف آئی اے نے درخواست کی تھی کہ ہم نے تفتیش مکمل کر لی ہے، اعظم سواتی سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے ایف ا?ئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

1 Comment
  1. […] کوئٹہ  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلعی کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر صوبائی نائب صدر محمد عیسیٰ روشان، صوبائی نائب صدر محمد یوسف خان کاکڑ اور صوبائی ایگزیکٹو کے اراکین سید قادر آغا، ایڈووکیٹ فقیر خوشحال کاسی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پشتونخوا میپ ضلع کوئٹہ سے مربوط علاقائی سیکرٹریز سینئر معاون سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پارٹی کے منعقدہ قومی کانگریش مورخہ 27-28 دسمبر 2022ءبمقام کوئٹہ کے تیاریوں اور پارٹی کے مجموعی تنظیمی صورتحال پر سیر حاصل بحث ہوئی اور جائزہ لیا گیا اور مختلف فیصلے کیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عیسیٰ روشان، یوسف خان کاکڑ اور نصر اللہ خان زیرے نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اپنی جہد مسلسل کو جاری رکھتے ہوئے پارٹی کے تاریخی بیانیے، پارٹی کو اپنے نظریات قومی و شعوری جدوجہد اور اجتماعی قیادت کے ذریعے آگے بڑھائیں گے، پارٹی خان عبدالصمد خان اچکزئی سے لیکر عثمان خان کاکڑ اور تمام شہداءاور اپنے غیور عوام کے ارمانوں کی تکمیل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.