مچھ میں 11 بےگناہ کانکنوں کی بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، غلام نبی مری
(ویب ڈیسک)
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ شب مچھ میں ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے 11 نہتے بے گناہ کانکنوں کی بہیمانہ قتل وغارت گری کی اس انسان سوز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکے ہیں
ایک سازش کے تحت صوبے میں بد امنی ،فرقہ واریت،مذہبی انتہاء پسندی ،اغواء نما گرفتاریوں،سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر بحرانوں کی طرف دھکیلنے کی کوشش کیا جارہا ہے جن قوتوں کی نظریں صوبے کے قدرتی دولت اور سائل وسائل پر مرکوز ہیں وہ اپنے دائمی اور توسیع پسندانہ لوٹ کھسوٹ اور استحصال پر مبنی مفادات کی تکمیل کیلئے ظلم وزیادتیوں کی دور دہرانا چاہتے ہیں
تاکہ یہاں پر خوف وہراس،قتل وغارت گیری،نفرت،تعصب ،تنگ نظری اور تقسیم کی ذریعے مصنوعی ماحول کو ہر حالت بڑھانا دیکر اپنے توسیع پسندانہ پالیسیوں کی تکمیل چاہتے ہیں آج صوبے میں آباد بلوچ ،پشتون ،ہزارہ اور دیگر اقوام جب بھی متحد ہوکر اپنے صوبے کے اجتماعی حقوق ،حقیقی سیاسی مسائل حقء حکمرانی ،واک واختیار،کے لئے متحد ہوجاتے ھیں تو اس یکجہتی کو طاقت کے ذریعے کمزور کرنے کیلئے نہتے بے گناہ انسانوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع کر کے گھناونی کھیل کھیلا جاتا ھے
لیکن یہ حکمرانوں اور انکے گمشاتوں کی خام خیالی ہے کہ وہ یہاں کے باشعور عوام کو یہاں کے حقیقی مسائل اور بنیادی ایشوز سے توجہ ہٹا کر خوف وہراس میں مبتلا کرکے قومی حقوق کی سیاسی جمہوری پارلیمانی اور ا ائینی جدوجہد سے دستبردار کرنے پر کامیاب ھوجاے بی این پی نے ہر دور میں صوبے میں روا رکھے گئے ہر قسم کی ظلم وجبر ،نا انصافیوں کی حوالے سے موثر انداز میں دستیاب ھر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی اور ان مظالم سماجی ناانصافیوں انسانی حقوق کی پامالییوں کو عوام کے سامنے اجاگر کیا اور ایسے واقعات کی مذمت کی
جس کے نتیجے میں عام سویلین اور بے گناہ شہریوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے پارٹی صوبے میں آباد تمام اقوام کی نمائندہ جماعت کے حیثیت سے صوبے کی اجتماعی سیاسی حقوق کیلئے متحد اور منظم کرنے کیلئے ھونے والے سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہوکر شعوری انداز میں فکری اور جمہوری سیاست کو فروغ دیگا۔