پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی

0 16

 لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل (ہفتہ سے ) سے شروع ہوگی۔

پی ایس ایل کے ٹکٹ pcb.bookme.pk پر خریدے جاسکتے ہیں، ہر میچ کے لئے ٹکٹوں کی قیمت مختلف ہوگی، ابتدائی طور پر ٹکٹوں کی آن لائن فروخت ہوگی جبکہ میچز کے دوران ٹکٹوں کی فروخت کیلئے اسٹیڈیمز کے قریب بوتھ بھی بنائے جائیں گے۔

لاہور میں جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 650 سے 1200 روپے تک ہوگی۔ کراچی اور ملتان میں جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ 650 سے 1000 روپے میں ملیں گے۔

لاہور کے ہاسپٹیلٹی باکس کا ٹکٹ 10،000 سے 18،000 روپے جبکہ کراچی کے ہاسپٹیلٹی باکس کے ٹکٹ کی قیمت 10،000 سے 15،000  روپے مقرر کی گئی ہے، ملتان کے ہاسپٹیلٹی باکس کی قمیت 12 سے 18 ہزار روپے ہوگی۔

راولپنڈی میں پریمیٔم ٹکٹس 1000 سے 2500 روپے جبکہ پلاٹینم بکس کی قیمت 12000 سے 18000 روپے تک ہوگی۔

اس بار چاروں شہروں میں میچز کیلئے سیزن ٹکٹس بھی متعارف کروائے گئے ہیں جن کی مختلف قمیتیں مقرر کی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.