وزیر خزانہ کا ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ

0 130

اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محمد اورنگزیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سٹینڈرڈ اینڈ پورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی کے نمائندوں کے ساتھ آن لائن اجلاس کیا۔
رپورٹ کے مطابق اگلے چند ہفتوں میں مثبت نتائج کی توقع کے ساتھ پاکستان نے سٹینڈرڈ اینڈ پورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی کے نمائندوں کے سامنے اپنا موقف موثر انداز میں پیش کیا اور آئی ایم ایف کی جانب سے ’ہیلتھ سرٹیفکیٹ‘ ملنے کے بعد ملکی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.