وسیم اکرم نے 53ویں سالگرہ منائی
اسلام آباد(امروز نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی 53ویں سالگرہ منا ئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی جانب سے انہیں نیک تمناﺅں کے پیغامات بھیجے گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی فاسٹ باو¿لر کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔کمنٹری اور کوچنگ سے وابستہ سابق کپتان کو ا±ن کی اہلیہ نے بھی ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ باو¿لر کی اہلیہ شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کو مبارک باد کے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔قومی کرکٹر احمد شہزاد نے بھی وسیم اکرم کو ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباد دی۔۔بھارتی کرکٹر ہربجن سنگھ نے بھی وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔عمر اکمل نے بھی فاسٹ باو¿لر کو سالگرہ مبارک کہا۔سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے مداحو ں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا رہا ۔ یاد رہے کہ وسیم اکرم 3 جون 1966ءکو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی۔ وہ بائیں ہاتھ سے باو¿لنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین باو¿لر مانے جاتے ہیں۔کرکٹ میں اچانک انٹری دینے والے وسیم اکرم کا کیریئر کا آغاز دبنگ رہا، 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹس حاصل کیں، انہوں نے ک±ل 356 ون ڈے کھیلے جس میں انہو ں نے 502 شکار کئے۔وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔وہ ورلڈکپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بنے، 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باﺅلنگ کی بدولت پاکستان ٹائٹل اپنے نام کروا سکا۔ورلڈکپ 2003 میں 4 مارچ کو بارش کی نذر ہونے والے میچ کے بعد کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وہ ریٹائرڈ ہو گئے۔