حکومت ملک میں تعلیم کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کام کررہی ہے، خسرو بختیار

0 156

اسلام آباد (امروز نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں تعلیم کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کام کررہی ہے، حکومت وژن 2025ءکے تحت سکول جانے والے بچوں اور بچیوں کے تعددی فرق کو ختم کرنے کے لئے کوشاں ہے، آئندہ پانچ برس میں اس فرق میں 50 فیصد تک کمی لائی جائے گی اور 2025ءتک ہر بچہ یا بچی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوگا، حکومت قومی وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لئے بروئے کار لانے کے لئے حقیقت پسندانہ حکمت عملی اختیار کر رہی ہے جس کے ثمرات تیزی کے ساتھ سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔وہ گزشتہ روز سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے اجلاس کے شرکاءسے کہاکہ آپ تحقیق کے لئے ایسے منصوبے بنائیں جس سے ملک و قوم کو فائدہ پہنچے اور معاشی بوجھ کم ہو سکے۔سینٹرل ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں تعلیم سے متعلق 2 منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ پورے سندھ میں ثانوی تعلیم کی بہتری کے لیے 11533.500 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا ہے۔ دوسرا منصوبہ پاکستان میں انسانی ترقی کے اشاریہ کو بہتر بنانے کےساتھ ساتھ پائیدار ترقی کے اہداف پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے 2995.896 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.