پی سی بی کا بڑا فیصلہ ؛اسلام آباد کی تمام زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے

0 87

لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے اسلام آباد کی تمام زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن شکیل شیخ عہدے سے فارغ ہو گئے،پی سی بی نے اسلام آباد کی تمام زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے،ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کا انتخاب بھی کالعدم قراردیدیا گیا۔پی سی بی نے تمام منتخب عہدیداروں کو فوری دفاتر سے دستبردار ہونے کا حکم دیدیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.