شیخ رشید درباری ہے ، اسکی کوئی ذاتی حیثیت نہیں، یہ لوگ تھانے دار کے سائے میں سیاست کرتے ہیں، حاجی لشکری رئیسانی

0 172

کوئٹہ؛ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ شیخ رشید جیسے اہم درباری کا سردار اختر مینگل سے متعلق بیان انکے سرپرستوں کا کہنہ ظاہر کرتا ہے،انکا توہین آمیز رویہ کسی فرد یا قبیلہ کیخلاف نہیں بلوچستان کے ہر زی شعور سیاسی کارکن اور قبائلی رہنماء کیخلاف ہے جس کا جواب متحدہ طاقت اور سیاسی عمل سے دیں گے۔گزشتہ شب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا کہ کئی بار منتخب ہونے والے شیخ رشید جن کی حیثیت ہمیشہ سے ایک اہم درباری کی رہی ہے انکا سردار اختر جان مینگل اور صوبے کے معتبر قبیلہ سے متعلق بیان قابل نفرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل اور انکے قبیلہ سے متعلق جو الفاظ استعمال کئے ہیں اس سے نہ صرف اس کی سرپرستی کرنے والوں کا کہنہ ظاہرہوتا ہے بلکہ اس کے اندر بلوچستان کیخلاف موجود نفرتوں کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بیان سے صوبے کے لوگوں کو اندازہ ہوا ہے کہ ایک خاص ذہنیت کے لوگ بلوچستان کے لوگوں کو کس نظریہ سے دیکھتے اور سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک مخصوص ذہنیت کے حامل لوگوں کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو گھسیٹا جائے اورانکے حقوق غصب کرکے انہیں ڈکٹیٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید جیسے لوگ ان گمنام لوگوں کیخلاف کھبی بات نہیں کرتے جو آج بھی بلوچستان کے کوٹہ پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں موجود ہیں اور انہوں نے کبھی بلوچستان کے حقوق کی بات نہیں کی۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا کہ ایسے لوگوں کی پالیسی اور ذہنیت ہے کہ صوبے میں سیاسی اور قومی نمائندگی نہ ہو صوبے کے لوگ غلاموں کی طرح ان کی ہدایات پر عمل کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.