کراچی میں سارا دن گھومتے رہے لیکن وفاقی حکومت کہیں نظر نہیں آئی: شہباز شریف

0 145

(امروز نیوز)

مہنگائی اور عوامی مسائل کی بات کرتے ہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم این آر او مانگتے ہیں،شہباز شریف
مسلم لیگ ن کےصدر اورقائد حزب اختلاف شہباز شریف کاکہنا ہےکہ اپوزيشن اور مودی کو ایک پیج پر وہ شخص کہہ رہاہےکہ جوکہتا تھاکہ مودی کوفون کررہاہوں لیکن وہ فون نہیں اٹھارہا،مودی جیت گیا تو مسئلہ کشمیرحل ہوجائےگا۔

کراچی سے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق الزام لگا کر زیادتی کی،اپوزیشن نے ایوان میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر سب سے زیادہ شور مچایا تھا۔

‘کراچی میں وفاقی حکومت کہیں نظر نہیں آئی’

وفاقی حکومت سیاست نہ کرتی تو آج کراچی کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا: شہبازشریف
’ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں حکومت جو ا ختیار چاہتی ہے اس کی اجازت نہیں دیں گے’
شہباز شریف کاکہنا تھاکہ کا کام تھاکہ بارشوں نےکراچی میں خاصی تباہی مچائی ہے، وزیراعظم کاکام تھاکہ وہ اس وقت کراچی میں بیٹھتے اور سندھ حکومت کےساتھ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے، سندھ حکومت اپنے طورپرکوشش کررہی ہےلیکن وفاق کی جانب سے صرف لفاظی کی گئی،ہم کل کراچی میں سارا دن گھومتے رہے لیکن وفاقی حکومت کہیں نظر نہیں آئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.