این 65 کوئٹہ سبی قومی شاہرا ہ پنجرہ پل کے مقام عارضی راستہ بنا کرہلکی ٹریفک بحال کر دی گئی

0 195

کوئٹہ این 65 کوئٹہ سبی قومی شاہرا ہ پنجرہ پل کے مقام عارضی راستہ بنا کرہلکی ٹریفک بحال کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو این 65 کوئٹہ سبی قومی شاہرا ہ پنجرہ پل کے مقام عارضی راستہ بنا کر قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لئے ہلکی ٹریفک بحال کر دی گئی ۔

واضح رہے کہ بولان کے مقام این 65 قومی شاہرا ہ بی بی نانی (پنجرہ) پل حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی پانی سے بہہ گئی تھی جس کے باعث کوئٹہ اور سبی کے درمیان ٹریفک کی آمد ورفت گزشتہ کئی دنوں سے معطل تھی ۔چیئرمین این ایچ اے اور انکی ٹیم کی دن رات کی کوششوں سے متبادل راستہ تعمیر کیا گیا ہے ۔

قومی شاہرا ہ کی تعمیرپر علاقے کے عوام کی جانب سے چیئرمین اور این ایچ اے ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی گئی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے قومی شاہراہ کی بحالی پر اطمینان و خوشی کا اظہار کر تے ہوئے چیئرمین این ایچ اے اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہراہ کی بحالی سے آمد و رفت کے ساتھ ساتھ سامان کی ترسیل اور معاشی سرگرمیا ں بحال ہونگی۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کچھی کو متبادل راستہ پر ٹریفک کی آمد ورفت کو باقاعدہ بنانے کے لئے لیویز فورس تعینات کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.