قومی سلامتی کا معیشت سے قریبی تعلق ہے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

0 157

راولپنڈی (امروز نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ قومی سلامتی کا معیشت سے قریبی تعلق ہے ، خوشحالی سیکیورٹی ضروریات اور معاشی ترقی میں توازن کی فعالی ہے،حکومتی معاشی ٹیم کی کاروباری طبقے تک رسائی اور جوابدہی، سرکاری و نجی اداروں کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی معاشی سرگرمیوں کےلئے مثبت عمل ہے،امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے ملکی اقتصادی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوے ہیں، سیکیورٹی کی صورتحال کومتوازن رکھنے کےلیے اقتصادی ترقی ناگزیر ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے روالپنڈی کے آرمی آڈیٹوریم میں ’ انٹرپلے آف اکنامک اینڈ سیکیورٹی‘ کے موضوع پر منعقد سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا جس میں حکومت کی معاشی ٹیم اور مک کی تاجر برادری نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے جس سے معاشیسرگرمیوں میں تیزی کے لیے مزید گنجائش پیدا ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم کی کاروباری طبقے تک رسائی اور جوابدہی، سرکاری و نجی اداروں کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی معاشی سرگرمیوں کے لیے مثبت عمل ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ قومی سلامتی کا معیشت سے قریبی تعلق ہے جبکہ خوشحالی سیکیورٹی ضرورییات اور معاشی ترقی میں توازن کی فعالی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مختلف مباحثوں اور سیمینارز کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور آگے بڑھنے کےلیے تجاوزیز مرتب کرنا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق حکومتی معاشی ٹیم نے تاجر برداری کو حکومت کی جانب سے کاروبار میں آسانی کے لیے متعارف کیے گئے اقدامات اور ملکی معیشت کے استحکام کی کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج سے آگاہ کیا۔کاروباری شخصیات نے سیمینار میں ملک میں کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتی ٹیم کوتجاویز دیں اور حکومتی ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔تاجر برادری نے کہاکہ کاروباری ماحول میں بہتری کیلئے کئی اقدامات ضروری ہیں،تاجر اپنے زمے ٹیکس پوری ذمہ داری سے ادا کررہے ہیں۔آرمی چیف نے مشترکہ فورم پرمثبت سفارشات دینے پرشرکاءسے اظہارتشکر کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.