جام کمال وہاں جا کر منت کرو جنہوں نے وزیر اعلیٰ بنایا، حافظ حمد اللہ
- جام کمال وزارت اعلیٰ بچانے کیلئے ادھر ا±دھر بھاگ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کبھی قدوس بزنجو تو کبھی صالح بھوتانی سے مل رہے ہیں، خطاب
سوراب (امروز ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جام کمال وزارت اعلیٰ بچانے کیلئے ادھر ا±دھر بھاگ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کبھی قدوس بزنجو تو کبھی صالح بھوتانی سے مل رہے ہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہںنے کہا کہ آپ کی حکومت وہی بچا سکتے ہیں
جنہوں نے پہلے نواب زہری کی حکومت گرائی تھی، جام صاحب ادھر ا±دھر نہیں جاﺅ وہاں جاﺅ جنہوں نے وزیر اعلیٰ بنایا۔پی ڈی ایم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی پارٹی بنی مسلم لیگ (ن) کے ووٹر پر بی اے پی کا لیبل لگادیا گیا، جام صاحب یہ وہی لوگ ہیں جب آپ ان کے ساتھ تھے
تو ثنا اللہ کو گرایا، یہ مکافات عمل ہے آج وہی لوگ آپ کو گرارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جام کمال ان کی منت کرو کہ ایک سال باقی ہے آج کے بعد فرماں بردار بن کر کام کروں گا، میری تو شہریت ختم کر کے سبق سکھایا گیا تھا۔