سردار عطا ء اللہ مینگل کے چہلم کے سلسلے میں أج بلوچستان نیشنل پارٹی کی سی سی ممبر ایڈوکیٹ ثانیہ حسن کشانی کے گھر پر قران خوانی
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) مینار بلوچستان سردار عطا ء اللہ مینگل کے چہلم کے سلسلے میں أج بلوچستان نیشنل پارٹی کی سی سی ممبر ایڈوکیٹ ثانیہ حسن کشانی کے گھر پر قران خوانی ہوئی جس میں15 قران 50 سورہ یسین 21 سورہ ملک بخشوائے گئےاور سردار عطاءاللہ مینگل کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔اس کے بعد تنظیم سازی کے سلسلے میں خواتین کی یونٹ سازی ہوئی بی این پی کی ایم پی اے اور سی سی ممبر شکیلہ نوید دہوار مہمان خاص تھیں شکیلہ نوید دھوار سی سی ممبر ثانیہ حسن کشانی اور ارگنائزنگ کمیٹی کی ممبر اور سی سی ممبر منورسلطانہ نے خواتین سے خطاب کیا ۔ خواتین کی بڑی تعداد یونٹ سازی میں شامل تھی یونٹ کی کونسلر ماہ نور ناصر یونٹ سیکرٹری راشدہ بلوچ اور ڈپٹی سیکرٹری رخسانہ اسلم کا چنا ؤ کیا گیا۔