حکومت چَل نہیں رہی، عوام مہنگائی کی آگ میں جَل رہے ہیں، شہباز شریف
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کا رابطہ ہو ا جس میں دونوں رہنماﺅں کا ٹیلی فون پر قومی صورتحال پراہم تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنماﺅں نے ملک میں مہنگائی کی بدترین صورتحال پراظہار تشویش کیا ہے ،
دونوں رہنماو¿ں کی الیکڑانک ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی مشاورت کی ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ پاکستان اور عوام کے مفاد میں جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا،حکومت چَل نہیں رہی، عوام مہنگائی کی آگ میں جَل رہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا تو درکنار مرنا بھی دشوار بنادیا ہے،پاکستان کو معاشی ، اقتصادی اور مالیاتی تباہی کے دھانے پر پہنچادیاگیا ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کی مالیاتی شہہ رگ آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دی گئی ہے۔ مصطفی کمال نے کہاکہ عوام کے حق کے لئے عوام دوست قوتوں کے مل کر چلنے سے اتفاق کرتے ہیں
،عوام مطالبہ کررہی ہے کہ مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے موجودہ حالات سے انہیں نجات دلائی جائے۔دونوں رہنماﺅں کا مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور قومی امور پر مل کر چلنے پر اتفاق