پنجگور بارڈر مزدوروں کیلئے کھلا رہے گا، کچھ لوگ رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ
پنجگور ضلعی انتظامیہ نے اپنے ایک جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ پروم کے لئے جو2659 ای ٹیگ شدہ لسٹ ضلعی انتظامیہ نے بابت ویری فیکشن پروم معتبرین کے حوالے کیا ہے علاقہ معتبرین اسے جلد ری ویریفائی کرکے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کریں بصورت دیگر پروم کے لیے دوسرا لسٹ اس وقت تک جاری نہیں ہوگا جب تک معتبرین کی جانب ویری فائی شدہ لسٹ ضلعی انتظامیہ کو نہیں ملتا پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ جیرک میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی مسلہ نہیں ہے البتہ جو پیچیدگیاں ہیں یہ علاقہ کے لوگوں کے آپسی اختلافات کی وجہ سے ہیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق جیرک بارڈر چونکہ آج کچھ نامساعد حالات کی وجہ سے لیٹ کھلا تھا اس لئے گیپ پیدا ہوگیا ہے اور جن گاڑیوں کی تاریخ 4 دسمبر مقررکی گئی ہے وہ اب 5 دسمبر کو اپنی باریوں میں جاسکیں گے کچھ لوگ غیر ضروری طور پر عوام کے روزگار کے آگے رکاوٹ پیدا کررہے ہیں جنکا مقصد غریب کو بے روزگار کرنا ہے ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ بارڈر ہر حال میں غریب مزدوروں کے لئے کھلا رہے گا اور جس نے بھی بارڈر کے معاملات میں بلاوجہ اور غیر ضروری طور پر مداخلت اور دخل اندازی کی کوشش کی تو اسکے خلاف کار سرکار اور مفادعامہ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے گا ۔